حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کے مطابق، ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمایندہ ولی فقیہ آیت اللہ علم الہدیٰ نے ادارہ حج و زیارت کے سرپرست علی رضا بیات سے اپنے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: حج افراد کی اصلاح اور خود سازی کا باعث بنتا ہے اور بہت سے افراد حج کے آخری ایام میں ایک خاص روحانی و معنوی کیفیت میں ہوتے ہیں، جو اس عبادتی سفر کے نتائج کی وجہ سے حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اس راستے میں آپ کی خدمت، دراصل پیغمبر اکرم (ص) کی خدمت ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ آپ اس راستے میں مزید کامیاب ہوں اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس خدمت کا دوگنا اجر عطا فرمائے۔
خراسان رضوی میں نمایندہ ولی فقیہ نے کہا: پیغمبر (ص) اور ائمہ (ع) کی سیرت بھی یہی تھی کہ وہ مہمان نوازی میں بہت حساس تھے اور اس خدمت میں آپ جیسے کامیاب افراد ان کی نظر میں خاص مقام رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا: خوش قسمتی سے آپ کی تمام تر توجہ حج کے اصل مقصد اور زائرینِ بیت اللہ کی خدمت پر مرکوز ہے، یہی چیز باعث بنے گی کہ جس سے آپ کے لیے یہ کام مزید آسان ہو گا اور آپ مزید اخلاص کے ساتھ اسے جاری رکھ سکیں گے۔